خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 258

ہے۔ 258 عمارتیں گرتی ہیں اور ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن ان عمارتوں کے ساتھ اسلام کی روایات وابستہ ہیں۔ پس ہمیں دن کو بھی اور رات کو بھی۔ سوتے بھی اور جاگتے بھی دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالٰی اپنی طاقتوں سے اور ا اور اپنی صفات کے ذریعے ان کو محفوظ رکھے اور ہر قسم کے نقصان سے بچائے۔ میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ تفرقہ اور نفاق سے بچو۔ دیکھو تفرقہ اور نفاق کس قدر نقصان پیدا کر دیتا ہے۔ یہ بغض کا ہی نتیجہ ہے ورنہ نجدی اگر بغض میں نہ ہوتے اور لڑ نہ رہے ہوتے تو وہ بھی کبھی اس بات کو نہ دیکھ سکتے کہ رسول کریم اللہ ﷺ کے روضے کی اس طرح تو ہین ہو ان کے دل میں رسول کریم ا کی محبت تو ہے لیکن وہ اس بغض کے نیچے دب گئی ہے۔ دیکھو ایسا نہ ہو تم میں سے بھی کسی شخص کی محبت بغض کے نیچے دب جائے۔ اپنے غصوں کو دباؤ۔ غضب کو پیدا نہ ہونے دو۔ بغضوں سے دلوں کو خالی کردو اور اپنی ہر حرکت و سکون شریعت کے ماتحت رکھو اور تمہاری روحانیت تمام جوشوں پر اور تمام غصوں پر غالب رہے تا ہم سب خدا کی حفاظت میں ہوں اور اس کے ناراض کرنے والے کاموں سے بچیں۔ آمین ا سیرت ابن ہشام القسم الثاني مقالته عمر بعد وفاة الرسول الا ۲ مسلم بردایت مشکوة كتاب المناسك باب في حرم منه والمدينه (الفضل ۱۰ ستمبر ۱۹۲۵ء)