خطبات محمود (جلد 8) — Page 403
403 احمدیت پھیل سکتی ہے۔ ہماری جماعت کو چاہیئے کہ ایک دفعہ یہ عقد ہمت باندھ کر کھڑی ہو جائے۔ کہ اسلام کو تمام دوسرے لوگوں تک پہنچا دیتا ہے۔ اور سستی چھوڑ دے کیونکہ یہی کامیابی میں ہارج ہے اور یہی ہماری ترقی میں روک ہے۔ ورنہ خدا تعالیٰ کو کامیابی دینے میں بخل نہیں اور نہ اس کے خزانے میں کمی ہے۔ اور نہ ہی اس کے خزانے میں پہلوں کو دینے سے کمی آتی ہے بلکہ خدا کے خزانے اسی طرح بھرے ہوئے ہیں۔ جس طرح پہلے بھرے ہوئے تھے۔ نقص اور سستی تمہاری طرف سے ہے۔ تم وہ شرط پوری نہیں کرتے۔ جو خزانے کے منہ کھولتی ہے۔ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ شرطیں پوری کرے۔ جن سے خدا تعالیٰ کے خزانے کا منہ کھلتا ہے۔ تاکہ ہم انعامات حاصل کر سکیں۔ الفضل ۲۳ متی ۱۹۲۴ء)