خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 331

والسلام ہیں۔ 331 اب بھی مجھے امید ہے کہ ہمارے بھائی اگر غور کریں تو ٹھوکر سے بچ سکتے ہیں اور اس بات پر غور کر کے اسلام کو ہلاکت سے بچائیں کیونکہ حق کے قبول کرنے میں شرم نہیں ہوتی نہ بزدلی ہوتی ہے۔ بزدل وہ شخص ہوتا ہے۔ جو حق کو پاکر قبول نہ کرے اگر وہ ۲۰ - ۳۰ سال تک مخالفت کرتے رہے ہیں اور اب ان کی سمجھ میں حق آگیا ہے تو اسے تسلیم کرنے میں کوئی عیب نہیں۔ اب بھی سستی سے کام نہ لیں۔ میں اپنے بھائی مسلمانوں اور دیگر اہل وطن کو کہتا ہوں کہ وہ خدا کی آواز کو سنیں۔ خدا نے جو ہاتھ بڑھایا ہے۔ اس کو پکڑ لیں۔ خدا کے پیغام کو معمولی نہ سمجھیں۔ اور خدا کے ہو کر اور خدا میں ہو کر زندگی بس کریں۔ آل عمران : ۱۵۵ که تذکره ۳۰۰ الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۲۴ء)