خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 27 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 27

۲۷ پس ہر ایک کام کا ایک موسم ہوتا ہے۔ اسی موسم اور زمانہ میں جو کچھ ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے۔ اس زمانہ کی قدر کرنی چاہئیے۔ اور ان حوادث سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے ورنہ خدا رحمٰن رحیم ہے وہ دنیا کو دیر تک عذاب میں نہیں رکھے گا ہمیں اس وقت کوشش کرنی چاہئیے اور ہر ممکن ذریعہ سے کام لیکر کامیابی حاصل کرنی چاہئیے اور خدا تعالٰی سے دعا کرنی چاہئیے کہ وہ ہماری کوششوں میں برکت ڈالے۔ ا مشكوة كتاب الدعوات باب ما يقول عند الصباح والمساء والمنام الفضل ۱۳ مارچ ۱۹۲۱ء)