خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 52 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 52

۵۲ میں نے پچھلے جمعہ بتایا تھا کہ آجکل عذاب کسی طرح بڑھ رہے ہیں۔ قحطوں ۔ زلزلوں ، بیماریوں وغیرہ کے رنگ میں آرہے ہیں۔ اور آجکل متواتر ڈاک کھولنے سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ طاعون کثرت سے پھیل رہی ہے ۔ یہ ایک تغیر کرنے کا ذریعہ ہے جو خدا نے اختیار کیا ہے ۔ اس لیے اس تغیر کے وقت میں کوشش کرنی چاہیتے کہ ہمارے لیے اچھا تغیر ہو اور باغبان اپنے باغ کی حفاظت کے لیے ہمیں نہ کاٹ دیے ۔ پس خدا کے حضور دعائیں کرو۔ اور خوب کرو۔ میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کیلئے دعائیں کردو کہ خدا تعالیٰ ان کو بھی ہر قسم کی آفات سے بچائے اور جماعت کی ترقی ہو۔ آمین ۔ کی ہو۔ ( الفضل ۱۶ مارچ شاشته )