خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 397 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 397

۳۹۷ سے اصل میں یہ سبق دینا مقصود ہے کہ اسے انسان تیری تعلیم اور تربیت اس قدر ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے جمعہ کے دن اپنی عبادت میں سے نصف تجھے معاف کر دی ہے کہ جا اور جا کر اس وقت میں بھی تعلیم حاصل کر۔ وقت کے لحاظ سے عبادت کو نصف کر دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن اس سے یہ بیق دیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک انسانی تعلیم و تربیت کی اس قدر اہمیت ہے کہ اس نے اپنی عبادت میں سے نصف کو اس کے لیے معاف کر دیا ہے۔ تو جمعہ کے دن یہ بہت بڑا سیتی دیا گیا ہے کہ تعلیم دین اور اپنے نفس کی اصلاح کے لیے صرف اپنے اندر کی کوشش کافی نہیں ہوتی۔ بلکہ اس کے لیے باہر سے بھی بہت بہت کچھ سنے کی ضرورت رت ہوتی ہے۔ کیونکہ بہت دفعہ انسان ایک بات سنتا ہے۔ مگر اس کا اس پر کچھ اثر نہیں ہوتا لیکن کسی دن وہی بات جو دل پر پڑتی اور کچھ اثر نہ کرتی تھی۔ اور ! اندر داخل ہو کر و ہی آواز جو کان میں گونجتی تھی۔ مگر اندر داخل نہ ہوتی تھی۔ وہی آواز دل کے اندرد اسے نرم کر کے پکھلا دیتی ہے۔ اور اندرونی آلائیشوں مثلاً بغض، حسد عناد اور کینہ کو دور کردیتی ہے۔ اور دل کو ایسا جلا کر دیتی ہے۔ جیسے پتیل کا برتن پالش کیا ہوا۔ بلکہ اس کی صفائی کو آئینہ کی صفائی سے مشابہت دی جا سکتی ہے کہ وہ صرف آپ ہی صاف نہیں ہوتا بلکہ د بلکہ دوسروں کی غلطی اور خوبی کو بتا دیتا ہے ۔ تو دوسروں سے دین کی باتیں سنتے رہنا اور دوسروں کے علم سے فائدہ اُٹھانا نہایت ضروری چیز ہے ۔ دوسری نمازوں میں انسان کا اپنا نفس مخاطب ہوتا ہے مگر جمعہ کے دن ایک دوسرا آدمی اُسے وعظ سناتا ہے ۔ اور انسان کے اخلاق میں سے ایک خلق یہ بھی ہے کہ وہ اپنے اندر دوسروں سے وعظ سننے کی قابلیت اور اہلیت رکھتا ہو۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے نفس کا وعظ تو سن سکتے ہیں، لیکن دوسروں کا نہیں سن سکتے ۔ دوسرا اگر ذرا سی بات کہے تو اس سے لڑنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس کا کیا حق ہے کہ ہمیں نصیحت کرے ۔ لیکن اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر ایک سچی اور اچھی بات تمہارے اندر سے تمہیں معلوم ہو سکے۔ بلکہ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ایک دفعہ جو سچی بات تم نے سنی ہو پھر ایسے نہ سنو ممکن ہے ایک دفعہ کسی سے تم نے نئی بات سنی ہو، لیکن اُسے یکن تم نے اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے اس سے فائدہ نہ اٹھایا ہو یس ہر ایک انسان کے لیے اپنے اندر قابلیت پیدا کرنا ضروری ہے کہ وہ نیک بات دوسروں کے منہ سے سنے ۔ تاکہ خدا تعالیٰ کے لیے اپنے نفس کی قربانی کر سکے پیس ایک ایسا شخص جو اور دنوں میں کسی دوسرے کے منہ سے وعظ و نصیحت نہیں سنتا یا نہیں سننا چاہتا ہے۔ وہ مجبور ہے کہ جمعہ کے دن دوسرے کے منہ سے نصیحت کی دیا ہو۔ یا