خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 300

ہوتے ہیں۔ اس لیے انہیں اس پر یقین نہیں ہوتا حالانکہ اگر کوئی شخص ذرا اس طرف ڈھل جاتے تو معلم کرسکتا ہے کہ واقعہ میں ان اوقات میں دعائیں کرنے سے بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ دعاؤں کی قبولیت کے ساتھ تعلق رکھنے والے اوقات میں سے ایک آج کا دن بھی ہے۔ جو اس لحاظ پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اور میں نے سفر حج میں اس دن کو دعاؤں کی قبولیت میں بہت بڑا دخل رکھتا دیکھا ہے ۔ اور اس دن ایسی کیفیات دیکھنے میں آتی ہیں کسی اور وقت میں بہت ہی کم دیکھی گئی ہیں۔ پس میں اپنے تجربہ کی بناء پر تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آج کا دن چونکہ خاص خصوصیت رکھتا ہے۔ اس لیے اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ یوں تو دعائیں کرنے کا ہر روزہ ہی حکم ہے مگر اس دن سے خاص طور پر فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ اپنے عزیزوں ۔ دوستوں رشتہ داروں کے لیے دُعائیں کی جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی اسلام کی ترقی دین کی اشاعت کے لیے اور ان بھائیوں کے لیے جو دین کی ترقی کے لیے خواہ اپنے گھروں میں خواہ باہر جا کر کوشش کر رہے ہیں ۔ دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے " الفضل و استمبر ته )