خطبات محمود (جلد 6) — Page 231
۲۳۱ مقابلہ نہیں کر سکتے ان بزرگ کے اس کہنے کا اس شخص پر ایسا اثر ہوا کہ وہ کانپ گیا۔ اور اس نے نہایت لجاجت سے کہا کہ نہ صرف یہ کہ میں رات کو ہی ان افعال سے باز رہونگا۔ بلکہ میں آپ کے ہاتھ پران تمام گنا ہوں سے تو بہ کرتا ہوں ۔ اور اب ساری عمران سے بازرہ ہو گا ۔ تو یہ سلام اللیل ایسا حربہ ہیں کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ حضرت موسیٰ کے مقابلہ میں فرعون کی حالت دیکھتے ۔ حضرت موسیٰ اس سے بات کرتے ہیں، مگر وہ کہتا ہے۔ تم ہمارے غلام ۔ اور تم ہماری روٹیوں کے پروردہ ہو تم ہمارے سامنے کیا بولتے ہو۔ موٹی اس کو سمجھاتے ہیں کہ خدا کا خوف کرو اور اس پر ایمان لاؤ لیکن وہ کہتا ہے کون خدا ہے ۔ میرے سوا کوئی خدا ہی نہیں ۔ حضرت مونٹی کہتے ہیں، اچھا اور نہیں تومیری قوم کو ہی میرے ساتھ بھیجد و وہ کتا ہے۔ ہم تمہیں قیدمیں ڈالیں گے۔ اور تمہارے مردوں سے اینٹیں پتھوائیں گے اور ان سے ایند من جمع کرائیں گے۔ چنانچہ جو کہتا ہے ۔ وہ کرتا ہے لیکن جب ان کے ظلم سے حضرت موسی کے دل میں درد پیدا ہوا تو نہ فرعون رہا نہ اس کا خدائی کا دعویٰ نہ وہ سلطنت رہی نہ وہ جلال و جبروت رہا ۔ اور حضرت موسی کے سہام اللیل نے وہ کام کیا کہ ان کے مقابلہ میں عاجز ہو کر پکار اُٹھا ۔ آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي الَّذِي أَمَنَتُ بِهِ بَنُوا إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ (یونس : (و) میں ایمان لاتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں میگروہی جس پر بنو اسرائیل ایمان لائے اور میں مسلمین میں سے ہوں ، لیکن یہ ایمان اس وقت لایا جبکہ اس کے ایمان لانے کا وقت گذر چکا تھا۔ اور اس کی تو یہ قبول نہ ہوسکتی تھی ۔ رہا۔ نہ وہ وہ اسی طرح رسول کریم کے زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں۔ دشمن آپ کو بیحد دکھ دیتا ہے ۔ ایذائیں پہنچاتا ، مگر آپ کی دعا کے مقابلہ میں کوئی آکرکھڑا نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ آپ کو مکہ میں بہت دکھ دیا گیا۔ مگر بیچ میں سے ہی ایک نے کہا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) بد دعا دیں گے ۔ پھر آپ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ بد دعا نہ کرنا کیونکہ آخر یہ تیرے رشتہ دار ہی ہیں ۔۔ تو وہ سب کچھ کرتے تھے لیکن آپ کی دُعا کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ پس یہ وہ ہتھیار ہے جو گو سب کو ملا مگر اسلام کو نمایاں طور پر ملا ہے۔ میں نے دُعا کے متعلق ایک گذشتہ رمضان میں خطے کیے تھے جن میں میں نے خدا کے فضل سے وہ اصول و قواعد بتائے تھے کہ ان پر عمل کرنے سے دُعا قبول ہو سکتی ہے ۔ علاوہ ان اصول کے انہی کے ماتحت اور بہت له بخاری کتاب الاستسقاء باب إذا استشفع المشركون بالمسلمين عند القحط