خطبات محمود (جلد 6) — Page 211
◎ کے باعث گورنمنٹ کے بعض حکام سے دکھ پایا۔ اس کا یہ نتیجہ تو ہو نہیں سکتا کہ ہم اپنے مذہبی فرض کو ترک کر دیں ہیں ہم اپنے اصلی فرض کو ترک نہیں کر سکتے لیکن ہم امید رکھتے ہیں کہ ہم ہر حال میں اپنے مرکز پر قائم رہیں گے مگر یہ ظاہر ہے کہ ہر شخص میں ایسے حالات میں مرکز پر قائم رہنے کی ہمت نہیں ہوتی لیس ایسی حالت میں ہمارا مذہب تعلیم کرتا ہے کہ جہاں تمہاری ایسی حالت ہو تو خدا کے حضور جھک جاؤ۔ آج ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ افغانستان کی اندرونی حالت اچھی نظر نہیں آتی ممکن ہے کہ وہ سرحد پر مشکلات پیدا کرے ۔ ایسی صورت میں مشکلات اور بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ بہر حال اس وقت دعاؤں کی سخت ضرورت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شریروں کے شر سے بچائے اور دوسری طرف جو ہم مسیح موعود کی تعلیم پر عمل کر کے ہر قسم کی شورشوں سے علیحدہ ہیں۔ اس میں بھی اللہ تعالی کی مدد ہمارے شامل حال ہو۔ ( الفضل ، ارمنى شه ) (