خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 156 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 156

۱۵۶ لبيت جن سے انسان ابتلاؤں اور وسوسوں میں پڑتے ہیں۔ لیکن انسان کو سوچنا چاہیئے کہ ہو نہیں سکتا کہ اس کی تمام کی تمام خواہشیں پوری ہوں۔ پوری ہوں ۔ اور وہ کسی تکلیف میں نہ پڑے۔ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب اپنے ایک اُستاد سے رخصت ہونے لگے تو آپ نے ان سے درخواست کی کہ مجھے کوئی نصیحت کریں ۔ آپ کے استاد نے فرمایا کہ آپ خدا نہ نہیں ۔ حضرت مولوی صاحب نے سوال کیا کہ انسان کیسے خدا بنتا ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ جب انسان یہ چاہتا ہے کہ جس طرح اس کی خواہش ہے ۔ اسی طرح ہو۔ اور اس کے خلاف کبھی نہ ہو۔ تو اس وقت وہ انسانیت سے باہر قدم رکھنا اور خدا بننا چاہتا ہے ۔ کیونکہ انسان کی یہ نشان نہیں ہے۔ کہ وہ جو خواہش کرے پوری ہو جاتے ۔ یہ تو خاصہ خدا وندی ہے ۔ کہ وہ جس طرح چاہتا ہے ۔ اسی طرح اس کے ارادہ کے ماتحت سب کچھ انجام پاتا ہے۔ اور کوئی نہیں جو اس کے ارادہ میں مزاحم ہو سکے لیے تو در حقیقت بہت سے وسوسے اسی لیے ہوتے ہیں۔ کہ انسان خدا بننا چاہتا ہے۔ اگر انسان غور کرے تو اس کو معلوم ہو جاتے کہ ایسے وساوس جو پاک ہوں اور محض صحیح علم کے ماتحت ہوں وہ شاذو نادر ہوتے ہیں۔ بلکہ شاید سو میں سے ایک ہو ورنہ بہت سے اعتراض جن کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہوتی وہ اغراض مخفیہ سے وابستہ ہوتے ہیں اور جن کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان پر شیطان کا کا قبضہ ہوتا ہے ۔ میں نے کہا ہے کہ سو میں سے ایک کا شک اصلی ہوتا ہے اور اگر اور وقت نظر سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ لاکھ میں سے ایک شک اصلی ہو گا ۔ ورنہ جس کے دل میں شک پیدا ہوتا ہے اس شک و شبہ کی وجہ ذاتی ہوتی ہے ۔ کیونکہ انسان اپنے تئیں خدا قرار دیتا ہے ۔ اور کہتا ہے کہ جس طرح میں نے چاہا اسی طرح کیوں نہ ہوا ۔ لاکھ میں سے ایک شبہ نہ سمجھنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کے دلوں میں شکوک شبہات پڑتے ہیں اور ان کے دل میں وساوس پیدا ہوتے ہیں۔ وہ عام طور پر ایسے ہی ہوتے ہیں جن میں برداشت کی طاقت نہیں ہوتی۔ وہ یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ چاہتے ہیں ۔ اسی طرح ہو ۔ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ والدین ہمیشہ جن بچوں کی خواہش کو پورا کرتے اور کبھی ان کی خواہش کے خلاف نہیں ہونے دیتے۔ ان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ بڑے ہو کر ہمیشہ مصائب اور دکھوں کے وقت گھبرا جاتے ہیں کیونکہ ان میں برداشت کی قوت نہیں پیدا کی جاتی ہیں۔ ه حیات نور مصنفہ شیخ عبدالقادر صاحب (سابق سود اگر مل ) صداه