خطبات محمود (جلد 6) — Page 107
1۔6 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔ الحمد لله رب العالمین دنیا میں لوگ تعریف حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر جو ذرائع اس کے حصول کے لیے اختیار کرتے ہیں۔ وہ جھوٹے اور باطل ہوتے ہیں۔ سچی تعریف خدا سے آتی ہے جو لوگ خدا کو چھوڑ کر دنیاوی ذریعہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ بیچی تعریف اور حمد سے کے تعریف اور حمد سے محروم رہتے ہیں حقیقی تعریف خدا کے خزانہ میں ہے اور کوئی جگہ نہیں جہاں سچی تعریف ہو۔ ایک بھی خود نہیں جو انسان سے ملے تمام حمدیں اور بھی تعریفیں خدا کے قبضہ میں ہیں۔ پس جب تک خدا سے نہ مانگی جاتیں اس وقت تک کہیں سے نہیں مل سکتیں ۔ اللہ وہ ہے جو رب العالمین ہے۔ تمام مخلوقات پر رحم کرنے والا ہے الرحمن الترحیم ہے وہ ایسا ہے جو بن مانگے بھی تعریفیں دے دیا کرتا ہے کیونکہ بخیل نہیں ہے رحمن ہے۔ پھر وہ رحیم ہے محنت کرنے پر اچھے سے اچھے نتائج عنایت فرماتا ہے۔ آنے ایک حمد عارضی ہوتی ہے۔ کہ ایک شخص نے کام کیا دوسرا مشکور ہوگیا۔ اس کی زندگی ختم ہوگئی یا وہ جس سے اس نے کچھ سلوک کیا تھا ر گیا ۔ اس کی تعریف ختم ہوگئی یا وہ شخص جس نے ایک کام کیا دنیا اس کی تعریف کرتی ہے۔ پھر کچھ ایسے تغیرات پیدا ہوئے کہ اس کی حالت میں تغیر پیدا ہو گیا اس لیے وہ پہلی تعریف مٹ گئی۔ حقیقی سے غیر حقیقی ہوگئی ۔ خدا کی حمد وہ ہے جو اس دنیا میں ہی ختم نہیں ہو جاتی ۔ بلکہ بلکہ یہ وہ حمد ہے جو اگلی دنیا میں بھی ساتھ جائیگی ۔ باقی لوگوں کی حمد ایسی حمد ہوتی ہے جو ختم ہو جاتی ہے مگر خدا کی طرف سے والی حمد کبھی ختم نہیں ہوتی کیونکہ وہ مالک یوم الدین ہے ۔ جو شخص خدا کے لیے قربان ہو جاتے اسکی زنا نے اسکی زندگی اُسی کے لیے ہو جائے ۔ اس کا چلنا پھر اس کا چلنا پھرنا کھانا پینیا۔ اُٹھنا بیٹھنا ۔ مرنا جینا سب مناسب خدا کے لیے ہو جاتے۔ خدا کی رضا حاصل کرنا ہی اس کا مقصد و مدعا ہو۔ ایسے شخص کو جو حمد ملے گی وہ کبھی ختم نہیں ہوگی ۔ ایک شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہوا کہ اس نے اپنی ہر ایک حالت کو خدا کے لیے ہی کر دیا ۔ آج کروڑوں کروڑہ انسان اس کی حمد کرتے ہیں اور خدا نے وعدہ فرمایا ہے کہ اس کی پیچی تعریف کرنے والی ایک نہ ایک جماعت دنیا میں ضرور رہیگی ۔ پھر آپ سے وعدہ فرمایا ہے کرانا اعطينك الكوثر (الکوثر) علاوہ اس دنیا میں کوثر عنایت فرمانیکے اگلے جہاں میں بھی جہاں جام پلاتے جائیں گے آپ ہی ساقی ہونگے ہیں آپکی جب بھی ختم نہیں ہوگی پس انسان کو چاہتے کہ خدا کیلئے ہوجاتے تاکہ اسکوچی تعریف اور حمد نصیب ہو تمہیں مہرے کی تلاش ہے شیشے پوست خوش ہو جاؤ۔ اگر واقعی اور سچی تعریف چاہتے ہو تو خدا کیلئے ہیں ہو جاؤ پھر تمہیں سچی تعریف اور حمد حاصل ہوگی اور اور حمد حاصل ہوگی اور جب وہ تعریف حاصل کرلو گے تو وہ ایسی تعریف ہوگی۔ جو بھی قطع نہیں ہوگی۔ الفضل هر اكتوبر شاشة )