خطبات محمود (جلد 6) — Page 1
بسم الله الرحمن الرحيم ① 1 خدا کے فضل کے مقابلہ میں ہماری کوشش فرموده ۴ ر جنوری شامله تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :- "ہم ہم پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل اور احسان ہے کہ وہ بغیر ہماری کسی کوشش اور محنت کے اپنے انعامات اور فضلوں سے ہمیشہ حصہ وافر دیتا رہتا ہے ہم اگراپنی محنتوں اور کوششوں کو دیکھیں ، یا انعامات سے ہمیشہ حصہ ر ہے ہم گرانی کو کو اس کی بجائے بہتر الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اگر ہم اپنی غفلتوں بستیوں اور کاہلیوں کو دیکھیں تو ان کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے جو فضل اور انعام نظر آرہے ہیں وہ حیرت ہی میں ڈال دیتے ہیں ۔ ہماری کوشش کیا ہے اور ہماری قربانیاں کیا حقیقت رکھتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضلوں کے مقابلہ میں ایک حقیر چیز ہیں۔ بلکہ میرے نزدیک تو ان کو حقیر چیز کہنا بھی بڑا دعوی ہے۔ ان کیلئے مناسب الفاظ میسی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں کے مقابلہ میں کوئی چیز بھی نہیں ہیں۔ ان کو حقیر چیز کہنا بھی در حقیقت ان کی بڑائی بیان کرنا ہے۔ یقیناً یقینا وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مقابلہ میں کچھ چیز بھی نہیں ہیں۔ پھر جب خدا تعالیٰ بغیر ہماری محنتوں اور کوششوں کے ہم پر اسقدر فضل اور احسان اور انعام کر رہا ہے۔ تو کیا یہ ہمیں اس طرف متوجہ نہیں کرتے کہ وہ وقت آگیا ہے جبکہ ہمیں بھی کوشش اور محنت سے کا سے کام لینا چاہیے۔ چاہتے ۔ پھر کیا یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور عنائتیں