خطبات محمود (جلد 5) — Page 487
خطبات محمود جلد (5) ۴۸۶ 62 حضرت مسیح موعود کی کتب پڑھو (فرموده ۱۵ جون ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور سورۃ والناس کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ ایک امر جس کے متعلق حضرت مسیح موعود ہمیشہ زور دیتے تھے میں دیکھتا ہوں کہ اس کی طرف بہت کم توجہ ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ یہاں کی اور باہر کی جماعتیں اس پر پوری پوری توجہ کریں۔ میری طبیعت کئی دن سے خراب ہے۔ نزلہ سینہ پر گرتا ہے جس سے بخار اور سر درد بھی ہو گیا ہے اور کھانسی بھی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میرا ارادہ ہے کہ اس مضمون کو کئی حصوں میں ت اں میں تقسیم کر کے آئندہ مفصل بیان کروں لیکن اس وقت میں جماعت کو ادھر متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ اور مختصراً اس بات کو بیان کر دیتا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود کے آنے کی غرض یہ ہے کہ وہ نور اور ہدایت جو لوگوں کو خدا وند کریم کی طرف سے دیا یہ ہے کہ اور گیا تھا اور جس سے وہ نا واقف ہونے کی وجہ سے دشمنوں کا شکار ہو جاتے تھے۔ دوبارہ دیا جائے۔ اسلام کو جو ضعف پہنچا ہے وہ نہ صرف اس لئے کہ مسلمانوں میں علم کی کمی ہے بلکہ اس لئے بھی کہ ان میں روحانیت کی بھی جو اسلام کی جان ہے کمی ہو گئی ہے۔ پس جب مسلمانوں میں نہ اسلام کی حقیقت کے سمجھنے کا علم ہے نہ روحانیت تو اگر وہ غیروں کا شکار ہوں یا دوسروں کی طرف جھکنے لگیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرمایا کرتے تھے کہ میرے آنے