خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 22 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 22

خطبات محمود جلد (5) ۲۲ مان لی اور خزانچی سے کہا کہ تم ہر خانہ میں پہلے سے دُگنا رکھتے جاؤ۔ وہ رکھتا گیا رکھتے رکھتے اس روپیہ کی لی اور سے کہ تم ہرخانہ تعداد لاکھ سے بڑھ گئی خزانچی نے بادشاہ کو کہا کہ حضور خزانہ تو خالی ہو گیا ہے اور ابھی خانے پر ہونے باقی رہتے ہیں۔ پس یہ بالکل صحیح بات ہے کہ اگر ایک احمدی اپنے ساتھ ایک آدمی لائے پھر جو آنے والا ہے وہ کسی اور کو لائے تو اس طرح ہزار سے دو ہزار۔ دو ہزار سے چار ہزار اسی طرح کروڑوں تک تعداد پہنچ سکتی ہے۔ صرف اخلاص اور محبت کی ضرورت ہے جب تک اخلاص نہ ہو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ جس میں اخلاص ہوگا وہ خود بخود کوشش کرے گا۔ جب خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ لوگ کبھی ناکام و نامراد نہیں ہوں گے تو تم کیونکر ناکام ہو سکتے ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مردوں ، عورتوں اور بچوں اور بوڑھوں میں یہ جوش اور اخلاص پیدا کرے۔ آمین۔ الفضل ۱۶ جون ۱۹۶۵ء)