خطبات محمود (جلد 4) — Page 85
خطبات محمود جلد - ۴ ۸۵ سال ۱۹۱۴ء ان سب کمزوریوں سے پاک ہے۔ اللہ کی نہ نیت بدلتی ہے نہ وہ کمزور ہے نہ اس کے سامنے کوئی روک آ سکتی ہے۔ غرضیکہ اللہ تعالیٰ کی طرف کسی نقص کو منسوب کرنا ہی جہالت ہے تو جب ایسی ہستی وعدہ کرے تو اس کے پورا ہونے میں کون سا شک و شبہ ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اس کی اطاعت اختیار کرو۔ اس سے جو وعدہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا کیا ہے اس کو پورا کرو۔ اسلام کے حکموں پر چلو تم نے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں بلکہ تین دفعہ عہد کیا۔ یہ عام مشہور ہے کہ پہلی اور دوسری دفعہ تو گناہ معاف ہو سکتا ہے لیکن تیسری دفعہ معاف نہیں کیا جاتا۔ اپنے اندر ہو شیاری پیدا کرو ۔ غفلت اور سستی کو چھوڑ دو ۔ دنیا میں ایک بہادر سپاہی کی طرح رہو۔ ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی تمہیں مٹا نہیں سکتیں ۔ عزت اور شان و شوکت مومن کی غلام ہے جب کوئی خدا کا فرمانبردار ہو جاتا ہے تو یہ ہاتھ باندھ کر آجاتی ہے۔ اللہ کے عہدوں کو پورا کرو تا کہ وہ اپنے انعاموں کا دروازہ تم پر کھولے۔ خدا تمہیں دین کو دنیا پر مقدم کرنے کی ہے۔ توفیق دے تا کہ تم عہدوں کو پورا کر سکو۔ ل البقرة: ٢١ تا، لاہور ۱۹۴۳ ء الفضل ۱۱ مئی ۱۹۱۴ء) اليواقيت والجواهر جلد ۲ صفحه ۲۰ مطبوعہ مطبع ميمنة مصر ۱۳۱۷ھ مکتوبات امام ربانی از حضرت مجددالف ثانی جلد ۱ صفحه ۳۳۶ مطبع نولکشور ۴ سلاطین باب ۲۲ آیت ۶ برا یت ۶ برگش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لاہور ه مجمع بحار الانوار جلد ا صفحه ۲۶، ۲۷ زیر لفظ ارس، مطبوعہ نولکشور ۱۴ ۱۳۱۴ھ حضرت امیر معاویہ کے اصل الفاظ اس پیغام میں یہ تھے۔ لئن تیممت على ما بلغنى لا صالحن صاحبى ولا كونن مقدمته ولا جعلن قسطنطنية حممة سوداء ولا نزعنك عن الملك نزع الاصطفلينه ولا ردنك اريسا من الادارسة ترعى الدوابل یعنی اگر تو نے میرے پاس پہنچنے والی خبر کے مطابق حملہ کا ارادہ کیا تو میں فورا احضرت علیؓ سے صلح کر کے ان کی طرف سے تیرے مقابل پر سب سے پہلا نکلنے والا جرنیل ہوں گا اور یاد رکھ کہ میں تیرے پایہ تخت قسطنطنیہ کو جلا کر سیاہ کر دوں گا اور تجھے تیرے تاج و تخت سے علیحدہ کر کے تجھے ایک ذلیل چرواہا بنادوں گا کہ تو سوروں کے پہلے چراتا پھرے گا۔ تذکرہ صفحہ ۶۱ ۔ ایڈیشن چہارم