خطبات محمود (جلد 4) — Page 453
خطبات محمود جلد ۴ ۴۵۳ سال ۱۹۱۵ والوں کیلئے بشارت اور نہ ماننے والوں کیلئے انذار کا باعث ہوئے۔ پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ کوئی مصلح بھی نہیں آسکتا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سوائے تبشیر کے اور کچھ نہیں آسکتا نہ مخلوق کی اصلاح کیلئے نہ علم کے بڑھانے کیلئے کیونکہ مبشرات کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔ پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ انبیاء کا جو یہ کام ہوتا ہے کہ لوگوں کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کراتے ہیں جیسا کہ آنحضرت مالی اسلام کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله کے یہ بھی بند ہو جائے گا۔ اور کوئی شخص ایسا نہیں آئے گا جو لوگوں کا تعلق اللہ تعالیٰ سے قائم کرے۔ پھر قرآن شریف میں نبی کے کاموں کی یہ تشریح آئی ہے کہ يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ یہ بھی سب کام بند سمجھنے چاہئیں یعنی کتاب اور حکمت کو سکھانے والا اور لوگوں کو پاک کرنے والا کوئی بھی نہیں آسکتا۔ صرف یہ کہنے والا آسکتا ہے کہ فلاں کے گھر بیٹا ہو گا فلاں کو یہ خوشی ہوگی فلاں کو وہ ہوگی ۔ پس اگر مبشرات کو نبوت کا کوئی جز ٹھہراؤ گے تو یہ سب کچھ ماننا پڑے گا۔ پس سوائے اس کے اور کوئی صورت نہیں کہ مبشرات کو نبوت کا ایک درجہ اور ایک قسم قرار دیا جائے ۔ ہمارا دعوی ہے اور ہم خدا کے فضل سے قرآن اور تاریخ سے ثابت کر سکتے ہیں کہ ایسے نبی آئے ہیں جو شریعت نہیں لائے ۔ اب جب تک کوئی یہ ثابت نہ کر دے کہ تشریعی نبوت کے سوا اور کسی قسم کی نبوت نہیں اس وقت تک مبشرات کو نبوت کا جزو نہیں قرار دیا جا سکتا۔ خواجہ صاحب کی علمی نادانی دیکھئے لکھتے ہیں لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيُوةِ الدُّنْیات کے ماتحت ہم میں سے جو خدا کی نگاہ میں مومن ہو گا وہ مبشر ہو سکتا ہے اور اس لئے وہ آیت بالا کے ماتحت حسب استدلال میاں صاحب رسول ہے“ لیکن یہ بات خواجہ صاحب کے جاہل مطلق ہونے پر دال ہے اس آیت کے تو یہ معنے ہیں کہ مومنوں کو بشارت دی جاتی ہے یعنی خدا کی طرف سے ان کو بشارت ملتی ہے لیکن جس آیت سے میں نے حضرت مسیح موعود کی نبوت کا استدلال کیا ہے وہ یہ ہے مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ جس کے معنی یہ ہیں کہ نبی کو یہ درجہ دیا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کو بشارت دیتا ہے پس پہلی آیت تو یہ بتاتی ہے کہ ہم نبیوں کو نہیں بھیجتے مگر لوگوں کو کی بشارت دینے اور ڈرانے کیلئے ۔ اور دوسری آیت یہ بتاتی ہے کہ مومنوں کو خدا تعالیٰ سے بشارت ملتی