خطبات محمود (جلد 4) — Page 28
خطبات محمود جلد ۴ ۲۸ سال ۱۹۱۴ء نہیں جتا سکتا کہ دیکھ میں تیرے بتائے ہوئے رستہ پر چل رہا ہوں بلکہ اسے ممنون ہونا چاہئیے کہ مجھ بھولے ہوئے کو رستہ دکھایا ۔ خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے احسانات ہیں اور ہم پر تو بہت ہی احسان ہیں اس لئے ہمیں چاہئیے کہ عبد شکور بنیں ۔ اللہ تعالیٰ توفیق بخشے کہ ہم سب متقی ہوں اور پھر متقی ہو کر قرآن کی بتائی ہوئی ہدایت پر چلیں اور اس پر چل کر کامیاب ہوں ۔ الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۴ء ) اے مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض