خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 344 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 344

خطبات محمود جلد - ۴ ۳۴۴ سال ۱۹۱۵ء لگے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت صلی لا الہ سلم کی بے ادبی کی ہے حالانکہ یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے اس میں خدا تعالیٰ نے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم کا کوئی احاطہ نہیں کر سکتا۔ نہ آنحضرت لی کی ہے اور نہ کوئی اور شخص ۔ بے شک آنحضرت صلی پیام تمام نبیوں کے کے سردار سردار اور اور اللہ اللہ تعالیٰ کے بڑے محبوب بلکہ آپ کی اتباع کرنے والا خدا کا محبوب ہو جاتا ہے مگر باوجود اس کے آپ خدا تعالیٰ کی مخلوق اور اسی کے محتاج تھے۔ پس آپ کے اندر وہی صفات رہیں گی جو بندوں میں ہوتی ہیں اور وہ صفات کبھی سے نہیں آسکتیں جو خدا تعالیٰ نے صرف اپنے لئے مخصوص کر رکھی ہیں۔ علم غیب بھی اسی میں۔ ہے اس لئے صرف خدا ہی جانتا ہے کہ کیا کچھ ہوتا ہے اور کیا ہوگا۔ ان آیتوں میں خدا تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ علم غیب کے ہونے کیلئے کتنی چیزوں کے ہونے کی ضرورت ہے ۔ اول یہ کہ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۔ یعنی ہمیشہ زندہ رہنے والا ، خود قائم رہنے والا اور دوسروں کو قائم رکھنے والا ہو۔ سوئے نہیں اور نہ اُسے اونگھ آئے ۔ کیونکہ جب سو گیا تو اس کے سونے کے عرصہ کا اسے علم کہاں رہا۔ دوم - لئے مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ - اسی کے قبضہ قدرت میں وہ سب چیزیں ہوں جو زمین و آسمان میں ہیں۔ وہی ان کی حفاظت کرنے والا اور وہی ان کا نگران ہو۔ یہ سب باتیں علم غیب کیلئے ضروری ہیں۔ جب کسی انسان کی نسبت علم غیب کا ہونا کہا جائے گا تو یہ سب صفات بھی اس میں ماننی پڑیں گی کیونکہ جب تک کسی میں یہ باتیں نہ ہوں وہ عالم الغیب نہیں ہو سکتا آنحضرت مصلی یا کہ تم تو سو یا بھی کرتے تھے ۔ آپ پیدا بھی ہوئے اور وفات بھی پاگئے جس کو آج تیرہ سو سال سے زائد عرصہ ہونے کو آیا ہے، پھر آپ کی نسبت عالم الغیب ہونا کس طرح کہا جا سکتا ہے۔ پس آنحضرت صل ال السلام ہوں یا کوئی اور انسان ہو، اسی حد تک اس کے اندر طاقتیں ہیں جو خدا نے انسانوں کیلئے پیدا کی ہیں اور وہ طاقتیں جو خدا نے اپنے لئے مخصوص کر رکھی ہیں وہ آنحضرت صلا لا اسلام میں بھی نہیں پائی جاتیں۔ پس جب آپ میں نہیں تو اور کسی نبی میں بھی نہیں نہ حضرت موسیٰ" میں نہ حضرت عیسیٰ " میں اور نہ مسیح محمدی میں نہ عبد القادر جیلانی وغیرہ میں اور نہ ہماری جماعت میں مانہ سے کسی انسان میں بعض لوگ نادانی سے یوں کہہ دیتے ہیں کہ حضور پر سب کچھ روشن ہے حضور تو پوشیدہ خیالات کو خود معلوم کر سکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ شرک کے کلمات ہیں اور خطرناک شرک ہے۔ ہمارا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا