خطبات محمود (جلد 4) — Page 154
خطبات محمود جلد - ۴ اولد سال ۱۹۱۴ء تو اس لئے رکھا گیا ہے کہ سب اکٹھے ہو کر ایک دوسرے کی حالت کو دیکھیں اور خطیب جو کچھ ضروریات اور حالات کو مد نظر رکھ کر کہے اس سے نصیحت اور فائدہ حاصل کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق دے کہ ان احکام پر چلیں اور صرف چلیں ہی نہ بلکہ ان کے اصل مغز تک پہنچ جائیں جمعہ تو بہت لوگ پڑھتے ہیں مگر جو اس کی غرض اور غایت ہے یعنی اتحاد اور روحانی ترقی ، خدا کرے کہ وہ ہمیں حاصل ہو اور ہم خدا تعالیٰ کے انعامات کے مورد ہوں ۔ ل البقرة : ٦٧، ٦٦ الفضل ۱۳ اگست ۱۹۱۴ء )