خطبات محمود (جلد 3) — Page 79
خطبات محمود ۷۹ جلد سوم نفس کو دیکھ لینا چاہئے کہ کل کے لئے اس نے کیا سامان کیا ہے ہماری جماعت کو صرف آج ہی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو کہ حضرت محمد رسول اللہ ا اور آپ کے مسیح علیہ السلام کی دی ہوئی مقدس امانت کو اٹھائیں اور دوسروں تک پہنچا ئیں بلکہ آج سے زیادہ ضرورت کل کے لئے ہے۔ کل کے لئے ایسی روحیں ہونی چاہئیں جو اس امانت کو اپنے اندر محفوظ رکھ کر ایک پاکیزہ زندگی کے ثمرات پیدا کریں۔ یہ ایک ایسی عظیم الشان ضرورت ہے کہ اس کو پورا کرنے کے لئے سارے آج کو کل کے لئے قربان کر دینا چاہئے۔ چاہئے کہ ہر ایک احمدی ماں باپ کو اس کی فکر ایسی دامن گیر ہو جو سب فکروں اور دھندوں کو بھلا دے ۔ اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے آج میں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے نکاح کا صر النساء بیگم سے جو کہ مولوی امیر محمد خان صاحب کی لڑکی اور پروفیسر عطاء الرحمٰن صاحب کی ہمشیرہ ہیں ایک ہزار روپیہ مہر مقرر کر کے اعلان کرتا ہوں۔ میں بھی دعا کرتا ہوں اور سب احباب بھی دعا کریں کہ اس زواج کو خود زوجین اور ان کے اقرباء اور ساری جماعت کے لئے خدا مبارک کرے۔ آمین۔ الفضل ۲۳- دسمبر ۱۹۲۰ء صفحه ۱۱ تا ۱۴) نیز الحکم قادیان ۲۱- نومبر ۱۹۲۰ء صفحه ۹ تا ۱۱) له الاحزاب : ۷۳ له ترمذی ابواب النكاح باب ما جاء في من ينكح على ثلث خصال ه بخاری - کتاب الدعوات باب الدعاء عند الا استخارة ه الحشر : 19