خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 659 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 659

خطبات محمود ۶۵۹ ۱۴۵ جلد سوم یتامی کی پرورش قوم میں بہادری پیدا کرتی ہے (فرموده یکم نومبر ۱۹۵۳ء) کیکم نومبر ۱۹۵۳ء ۔ ۱۹۵۳ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے محترم عارف نعیم صاحب آف سائپرس کا نکاح محترمه خدیجه بیگم صاحبہ بنت مکرم محمد ابراہیم صاحب سے ایک ہزار روپے صر پر پڑھا۔ اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : عام طور پر لوگ بیتائی کی پرورش نوکروں کے طور پر کرتے ہیں اور ان سے نوکروں کی طرح ؟ کام لیتے ہیں حالانکہ قرآن کریم کا منشاء یہ ہے کہ بتائی کی پرورش ایسے رنگ میں کی جائے جیسے اپنی اولاد کی کی جاتی ہے۔ اولاد کی کی جاتی ہے ۔ قرآن کریم نے بتائی کی پرورش پر بہت زور دیا ہے یہی ایک چیز ہے جو اگر کسی قوم میں پائی جائے تو اس قوم کے افراد موت سے بے خوف ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ موت کے وقت انسان اپنی موت سے نہیں ڈرتا رہ جس چیز سے ڈرتا ہے وہ اپنے بیوی بچوں کا بیوہ اور یتیم رہ جانا ہوتا ہے کہ میرے بعد ان کا کیا بنے گا۔ لیکن اگر ہر شخص اپنے ارد گرد دیکھ رہا ہو کہ قوم اپنے بیتائی اور بیوگان کے بہترین انتظام سے غافل نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہر شخص اپنی بہنوں اور اولاد کا سا سلوک کرتا ہے تو وہ موت سے بے خوف ہو جائے اور وہ قوم جس کے افراد موت سے نڈر ہو جائیں اسے مٹایا نہیں جاسکتا۔ یور بین اقوام بھی اس حقیقت سے غافل نہیں کہ جس قوم کے افراد موت سے بے خوف نہ ہوں وہ زندہ نہیں رہ سکتی لیکن اس کے لئے انہوں نے شراب نوشی کو ترجیح دی ہے یہی وجہ