خطبات محمود (جلد 3) — Page 619
خطبات محمود ۶۱۹ جلد سوم الرحیم نام کو لمبا کرنے کی وجہ سے نہیں کہا جاتا بلکہ اس لئے کہ اسے صرف اللہ نہیں کہہ سکتے۔ اسی طرح عبد اللہ اور عبدالرحیم نام کو لمبا نہیں کیا گیا بلکہ اللہ اور رحیم چونکہ نہیں کہہ سکتے اس لئے عہد ساتھ لگایا گیا ۔ صالحہ صدر الجہاں بیگم یہ تین بالشت کا نام ہے لمبے نام رکھنے کا آج کل ایک غلط رواج پڑ گیا ہے۔ جس کو دور کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر میں ہدایت کرتا ہوں مرد اور عورتیں اپنے نام مختصر کریں جیسا کہ ابو بکر ایک مختصر نام ہے لیکن اگر شمس الہدیٰ بدر الدجی ابو بکر رکھا جائے تو یہ ڈیڑھ بالشت کا نام بن جائے گا۔ رسول کریم اللہ کا نام محمد ا ) ہے لیکن اس مختصر نام میں جو خوبی ہے وہ کسی ڈیڑھ بالشت کے نام نام میں کہاں ہو سکتی ہے۔ الفضل ۱۹ جولائی ۱۹۴۵ء صفحہ (۳) له الفضل ۳ جولائی ۱۹۴۵ء صفحہ ۸