خطبات محمود (جلد 3) — Page 32
خطبات محمود ۳۲ 11 جلد سوم خاندان حضرت مسیح موعود کے متعلق ایک عظیم الشان نشان (فرموده ۴- ستمبر ۱۹۱۹ء) - ستمبر ۱۹۱۹ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مرزا گل محمد صاحب ابن مرزا نظام دین صاحب کا نکاح رضیہ بیگم بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سے پڑھا۔ خطبہ منسونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- ایک بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو کیسا کمزور اور ناتواں ہوتا ہے۔ وہ نہ اپنی ضروریات بیان کر سکتا ہے نہ اپنی تکالیف کہہ سکتا ہے نہ دوسروں کے خیالات سمجھ سکتا ہے۔ خیالات تو ابھی اس میں پیدا ہی نہیں ہوتے ہوتے ۔ احساسات ہوتے ہیں۔ وہ اپنے احساسات کو دوسروں تک نہیں پہنچا سکتا۔ جاہل سے جاہل، ناران سے نادان، بیوقوف سے بیوقوف عورت جو اسے کھلاتی ہے خواہ وہ اس کی ماں ہو یا بہن یا نوکر ۔ وہ اس کی حرکات پر ہنستی ہے۔ اس کی بے چارگی پر رحم جب بعد جب وہ کھاتی ہے اور اس کی مختلف حالتوں اور کیفیتوں پر استعجاب ظاہر کرتی ہے۔ اس کے بعد : کچھ بڑا ہوتا ہے اور لوگ اس سے باتیں کرتے ہیں تو وہ تو تلی زبان سے بولتا ہے۔ اس پر لوگ ہنتے اور تعجب کرتے ہیں۔ پھر ہوتے ہوتے وہ اس عمر کو پہنچ جاتا ہے کہ مدرسے جانے لگتا ہے ۔ پھر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرتے کرتے اس حد کو پہنچ جاتا ہے کہ اپنی کتابیں روانی سے پڑھنے لگتا ہے۔ پھر چونکہ