خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 450

خطبات محمود ۴۵۰ جلد سوم طرف ان کو جوڑ کر محدود کرنا ہے پہلے شادی کے ذریعہ وسعت دیتا ہے اور نسل پیدا ہوتی ہے پھر شادیوں کے ذریعہ محدود کر دیتا ہے پھر نسل پیدا ہوتی ہے تو وسعت دیتا ہے پھر شادیوں کے ذریعہ محدود کر دیتا ہے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ ایک طرف خاندانوں کو پھیلاتا ہے اور وسعت دیتا ہے اور دوسری طرف محدود کر دیتا ہے۔ اسلام میں شادی انسانی تمدن کو جہاں وسیع کرنے کا ذریعہ ہے وہاں محدود کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ وسیع اس طرح کہ جب شادی کے ذریعہ دو خاندانوں کو آپس میں ملا دیا جاتا ہے اور نسل پھیل جاتی ہے تو ایک دوسرے سے اجنبی ہونے لگ جاتے ہیں۔ پھر اس کو محدود کرنے کے لئے اور شادیاں کی جاتی ہیں اور وہ جو اجنبی ہونے لگ جاتے ہیں قریبی رشتہ دار ہو جاتے ہیں۔ سو اسلام نے شادی کی دو بھاری اغراض رکھی ہیں ایک طرف تو اس کے ذریعہ وسعت پیدا ہوتی ہے اور دوسری طرف تقیید پیدا ہوتی ہے اور یہ تعلق ایسا ہے جو شیر و شکر سے بڑھ کر ہے کیونکہ دودھ اور کھانڈ کے ملانے سے ایک طرف وسعت اور دوسری طرف تقیید پیدا نہیں ہوتی ۔ یہ وسعت اور تقیید اللہ تعالیٰ نے صرف شادی میں ہی رکھی ہے۔ الفضل ۲۶۔ دسمبر ۱۹۳۷ء صفحہ ۴، ۵) له الفضل سے فریقین کا تعین نہیں ہو سکا۔