خطبات محمود (جلد 3) — Page 342
خطبات محمود ٣٣٣ جلد سوم نے سلمان فارسی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا - لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مُعَلَّقَا بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ هولاء - شه لاء - شہ اور بعض جگہ رجال من فارس کے الفاظ آتے ہیں یعنی ایمان اگر ثریا سے بھی معلق ہو جائے گا تب بھی سلمان فارسی کی نسل یعنی اہل فارس میں سے کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں گے جو ایمان کو دنیا میں قائم کر دیں گے ۔ اس بہت بڑے۔ فتنے کا ذکر کر کے جس کے سننے کے بعد صحابہ کے ہوش اڑ گئے تھے اور وہ اس قدر خوفزدہ ہوئے تھے کہ ایک دفعہ رسول کریم ا نے دجال کا ذکر کیا اور اس کے فتن کی تفصیلات بیان کیں اور اس کے بعد آپ گھر تشریف لے گئے اور گئے اور کئی گھنٹے کے بعد جب آپ واپس تشریف لائے تو آپ نے دیکھا کہ صحابہ کے رنگ اڑے ہوئے ہیں اور وہ سخت پریشانی کی حالت میں بیٹھے ہیں۔ آپ" نے فرمایا ۔ تم کو کیا ہوا کہ اس طرح گھبرائے ہوئے ہو ؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! آپ کے بیان نے تو ہماری جانیں نکال دیں ہم نہیں سمجھتے کہ اتنے بڑے فتنے کے بعد ایمان کے بچاؤ کی صورت کیا ہوگی ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب دجال آیا اگر اس وقت میں زندہ ہوا تو انا حجيجه شو میں تمہاری طرف سے اس سے بحث کروں گا اور اگر میں زندہ نہ ہوا تو ہر مومن اپنی اپنی طرف سے لڑے۔ یہ جو فرمایا کہ اگر میں زندہ ہوا تو تمہاری طرف سے اس سے بحث کروں گا دراصل اس سے بھی وہی مراد ہے جو سورہ جمعہ کی آیت کو آخرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ له سے مراد ہے یعنی رسول کریم ﷺ کا بروز کامل ۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ اگر اس وقت ایسا شخص مبعوث ہو چکا ہو جسے میرا وجود کہا جاسکے تو وہ اس وجال کا مقابلہ کرے گا۔ ورنہ سوائے اس کے اور کوئی صورت نہ ہوگی کہ مسلمان اس دجال سے لڑ کر مرجائیں۔ اس عظیم الشان فتنہ کے مقابلہ کے لئے رسول کریم ﷺ نے یہ پیشگوئی کی ہے یا یوں کہنا چاہئے کہ اپیل کی ہے کہ میں یہ امید کرتا ہوں کہ جب یہ فتنہ فتنہ عظیم پیدا ہو گا تو اہل فارس میں سے کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں گے جو تمام قسم کے خطرات اور مصائب کو برداشت کرتے ہوئے پھر دنیا میں ایمان قائم کر دیں گے۔ میں سمجھتا ہوں یہ خالی پیشگوئی ہی نہیں بلکہ رسول کریم کی ایک آرزو ہے، ایک خواہش ہے ایک امید ہے اور یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ خدا کا رسول ابنائے فارس سے کیا چاہتا ہے۔ اس فتنہ سے خطرات کے لحاظ سے بہت کم، نتائج کے لحاظ سے بہت بہت کم، زمانہ اور اثرات کے لحاظ سے بہت بہت کم، رسول کریم ال کے زمانہ میں بھی فتنہ