خطبات محمود (جلد 3) — Page 219
خطبات محمود ۲۱۹ جلد سوم عائدہ ہے وہ عمدہ اور نیک بن جائے تو فی الواقع نکاح کے نتائج عمدہ اور ثمرات نیک پیدا ہو گئے اور اگر نہیں تو پھر اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اس نے نکاح جیسے ضروری کام کو بغیر اس کا مقصد سوچے، بغیر اس کے باعث پر غور کئے اور بغیر اس کے نتائج اور ثمرات کو ذہن نشین کئے یونہی کر لیا تھا۔ اگر ایک شخص نیک اور عمدہ اولاد نہ چھوڑے اور اس کی اولاد بری ہو تو اس سے دشمن بھی پناہ مانگتا ہے ۔ پس انسان کو چاہئے کہ ان سب امور کو پہلے سوچے اور ان پر اچھی طرح غور کرے اور پھر ان کو ہر وقت پر نظر رکھے تا کہ اس کے تمام کام موجب خوشی ہوں۔ ے تاریخ کا تعین الفضل سے نہیں ہو سکا۔ ه الاحزاب : ۷۲۰۷۱ الحشر : 19 الفضل ۱۳- اپریل ۱۹۲۶ء صفحہ ۵)