خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 347

خطبات محمود جلد نمبر 39 347 جائے تو اُمید ہے اگلے سال وہ اور بھی اچھا کام کر سکیں گے۔ 1959ء پس میں دونوں محکموں کے متعلق چندہ کی تحریک کرتا ہوں اور دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ان دونوں تحریکات میں چندہ دے کر خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ میں نے تحریک جدید کے متعلق اس غلط نہی کا ازالہ کر دیا ہے کہ چونکہ ایچینج نہیں ملتا اس لیے تحریک جدید کے وعدے کرنے اور پھر ان کی وصولی کے میں کچھ دیر ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔ میں نے بتایا ہے کہ اس میں بڑا سخت حرج ہے۔ علاوہ اس کے کہ ہماری گورنمنٹ میں سبکی ہوگی ، ہمارے مبلغ بھی بے بس ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ہے کہ آج دھوپ نکل آئی ہے۔ اگر یہ دھوپ کچھ دن اور بھی نکلی رہی تو اُمید ہے فصلیں اچھی ہو جائیں گی۔ دوست خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر یہ بھی ادا کریں اور دُعائیں بھی کریں کہ خدا تعالیٰ اپنے اس فضل کو جاری رکھے اور اسلام کی اشاعت کے لیے مالی امداد کے وعدے کر کے اس فضل کو جذب کرنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس سال کو پچھلے سال سے ہزاروں گنا اچھا کر دے۔ اُمید ہے کہ دوست ان باتوں کا خیال رکھیں گے اور اپنے وعدوں کو بڑھا کر اسلام کی ترقی اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کریں گے۔ الفضل 19 فروری 1959 ء )