خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 336

خطبات محمود جلد نمبر 39 336 1959ء ہے کہ امریکہ جو اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت سمجھتا تھا اپنے آپ کو سیکنڈ گریڈ سمجھنے لگ گیا ہے۔ مگر اصل طاقت خدا تعالیٰ ہی کی ہے۔ چاہے روس ہو یا امریکہ اس کے مقابلہ میں جو طاقت بھی آئے گی تباہ ہو جائے گی۔ ہاں ! کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی لاٹھی میں آواز نہیں وہ آہستہ آہستہ کام ہے۔ دیکھو! بچہ بھی ایک دن میں پیدا نہیں ہو جاتا وہ بھی 9 ماہ میں پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فیصلے آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں لیکن جب بھی وہ ظاہر ہوں گے حق ہی ظاہر ہوگا۔ اور کرتا جب تک وہ ظاہر نہیں ہوتے اُس وقت تک انسان کو انتظار کرنا پڑے گا اور سمجھنا ہوگا کہ اللہ کا جو فیصلہ ہو گا وہی اچھا ہوگا۔ جوابدہ ہو گئے۔ پس ہم کو اپنے کاموں میں ہمیشہ عدل و انصاف سے کام لینا چاہیے۔ چاہے دینی معاملہ ہی ہو ہمیں اپنے مخالف سے سختی نہیں کرنی چاہیے اور ایسا جوش ظاہر نہیں کرنا چاہیے کہ وہ طیش میں آکر اور گمراہ ہو جائے ۔ اگر کوئی شخص ہماری غلطی کی وجہ سے طیش میں آتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے تو اُس کا گناہ ہمیں بھی ہوگا۔ حضرت مسیح ناصری نے کہا ہے کہ وہ شخص جس کی وجہ سے کسی انسان کو ٹھوکر لگتی ہے وہ بھی بد قسمت ہے ۔ 6 پس تم صرف یہ نہ دیکھو کہ تم کوئی ناجائز کام نہیں کر رہے بلکہ یہ بھی دیکھو کہ تمہاری وجہ مت ہے۔ یہ نہ کہ تم سے کسی کو ٹھوکر نہ لگے کیونکہ اگر تمہارے کسی فعل کی وجہ سے کسی کو ھو کر لگتی ہے تو تم خدا تعالیٰ کے سامنے الفضل 21 مارچ 1959 ء ) 1 : المائدة : 3 2 : ڈونچر : ( ڈھیر ) ڈھانچا، انجر، پنجر (اردو لغت تاریخی اصول پر ۔ جلد 10 صفحہ 225 ۔ کراچی ) 3 : حریرہ: ایک پتلی غذا جو بالعموم آئے یا سوجی کو گھی میں بھون کر اور شکر اور پانی ڈال کر بنائی جاتی ہے۔ ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 8 صفحہ 134 کراچی 1987ء) 4 : دنبل : پھوڑا، دل دار پھوڑا، دمل ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 9 صفحہ 537 کراچی 1988ء) 5 : صحيح البخاری کتاب الانبیاء باب وفاة موسیٰ و ذکرہ بعد میں حضرت ابوبکر کی بجائے ایک صحابی کا ذکر ہے ) 6 : متی باب 18 آیات 6 ،7