خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 331

1959ء 331 40 خطبات محمود جلد نمبر 39 اسلام دنیوی اور دینی دونوں معاملات میں زیادتی کو نا جائز قرار دیتا ہے اپنے کاموں میں ہمیشہ عدل وانصاف کو ملحوظ رکھو اور گناہ اور بدی کے امور میں ہرگز تعاون نہ کرو (فرمودہ 30 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت فرمائی: وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ - 1 اس کے بعد فرمایا: وو پچھلے جمعہ ایک دوست نے بتایا کہ آپ کی تلاوت بالکل اُسی طرح تھی جس طرح صحت کی حالت میں قادیان میں ہوا کرتی تھی صرف اتنی بات تھی کہ آپ جلدی جلدی تلاوت کرتے تھے۔ اگر اس جلدی تلاوت کرنے کی عادت کو آپ روک لیں تو پھر وہی حالت ہو جائے گی جو قادیان میں تھی۔ لیکن