خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 325

1959ء 325 (39 خطبات محمود جلد نمبر 39 نکاح دنیوی لحاظ سے سب سے بڑا عقد ہے جو مرد اور عورت دونوں پر بعض اہم ذمہ داریاں عائد کرتا ہے اس عقد میں خاوند اور بیوی دونوں کے والدین اور عزیزوں کے ساتھ حُسنِ سلوک کا عہد بھی شامل ہے (فرمودہ 23 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوْا بِالْعُقُودِ -1 اس کے بعد فرمایا: دو سورۃ مائدہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک نہایت ضروری امر کی طرف توجہ دلائی ہے۔ وہ فرماتا ہے اے مومنو! تم اپنے عقود کو پورا کرو۔ یوں تو ہر مومن اپنے وعدہ کا پابند ہوتا ہے مگر عقد میں وعدہ سے زیادہ پختگی ہوتی ہے اور پھر وہ بعض شرائط کے ساتھ مشروط ہوتا ہے۔ یہ عقود دو قسم کے ہوتے کہ اور دوسرے دنیوی ۔ دینی عقد تو یہ ہے کہ ہر شخص مسلمان ہوتے وقت یہ کہتا ہے کہ اَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ -