خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 317 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 317

1959ء 317 38 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمارا خدا زندہ خدا ہے وہ پہلے کی طرح اب بھی اپنے نشانات دکھا رہا ہے اور آئندہ بھی دکھاتا رہے گا معجزات اور نشانات سماوی کے بغیر ایمان محض رسم اور قصہ کہانی بن کر رہ جاتا ہے (فرمودہ 16 جنوری 1959ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: قلنا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلْمًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ -1 اس کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا یہ واقعہ آتا ہے کہ جب انہوں نے دیکھا کہ بچوں کے پجاری شرک سے باز نہیں آتے اور ان کی ہر نصیحت بیکار جارہی ہے تو انہوں نے ایک دن موقع پا کر سوائے بڑے بت کے باقی تمام بتوں کو توڑ پھوڑ دیا ۔ 2 جب لوگوں کو اپنے بنوں کی تباہی کا علم ہوا تو انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ یہ کسی شخص کا کام ہو سکتا ہے۔ بعض لوگوں نے بتایا کہ ایک نوجوان ہے جس کا نام ابراہیم ہے۔ وہ ہمارے بچوں کے خلاف باتیں کیا کرتا ہے۔ یہ کام اُسی کا ہو سکتا ہے۔ اس پر لوگوں نے فیصلہ کیا کہ آگ جلا کر حضرت ابراہیم کو اس میں ڈال دیا جائے