خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 259

1958ء 259 31 خطبات محمود جلد نمبر 39 توحید کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہو سکتا توحید کامل کا سا نمونہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے دکھایا (فرمودہ 21 نومبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ -1 اس کے بعد فرمایا: اس آیت میں مومنوں کو خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا ارْكَعُوا اے مومنو! رکوع کرو۔ رکوع سے ایک تو وہ رکوع مراد ہوتا ہے جو نماز میں ادا کیا جو جاتا ہے لیکن رکوع کے ایک معنے توحید کے بھی ہوتے ہیں۔ چنانچہ عرب لوگ اسلام سے پہلے اللہ پر ایمان لانے والے شخص کو ہمیشہ راکع کہا کرتے تھے کیونکہ وہ بچوں کی پرستش کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی توجہ رکھتا اور اس کے سامنے عجز اور تذلیل کا اظہار کرتا تھا۔ یہاں بھی رکوع کے معنے توحید