خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 13

1958ء 13 2 خطبات محمود جلد نمبر 39 ہمت کے ساتھ آگے بڑھو اور وقف جدید کی تحریک کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں ، احمدی زمیندار دس دس ایکڑ زمین پیش کریں اور دیگر احباب زیادہ سے زیادہ چندہ دیں (فرموده 10 جنوری 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ ”ہماری جماعت کی حالت کا نقشہ سورہ انفال رکوع 2 میں کھینچا گیا ہے اور اس نقشہ کو شیخ سعدی نے ایک حکایت کے رنگ میں اپنی کتاب ” گلستان میں بیان کیا ہے۔ ہم بچپن میں وہ شعر پڑھا کرتے تھے تو بہت مزہ آیا کرتا تھا۔ یوں تو جب ہم بڑے ہوئے تو حضرت خلیفہ اول نے ہمیں مثنوی مولانا روم بھی پڑھائی تھی مگر وہ زمانہ جب ہمیں مثنوی مولانا روم پڑھائی گئی 1911 ء یا 1912 ء کا زمانہ تھا اور گلستان اور بوستان اس سے پہلے زمانہ میں ہمیں شروع کرائی گئی تھیں ۔ شیخ سعدی نے گلستان میں ایک کہانی لکھی ہے کہ :۔ ایک بادشاہ تھا جس کے کئی بیٹے تھے۔ اس کے اور تو سب بیٹے نہایت خوبصورت تھے اور