خطبات محمود (جلد 39) — Page 128
1958ء 128 (16) خطبات محمود جلد نمبر 39 اسلام نے قرب الہی کا راستہ اتنا آسان کر دیا ہے کہ اگر مومن ذرا بھی کوشش کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کو پاسکتا ہے دیگر مذاہب نے خدا سے ملنے کی اُمید تو دلائی لیکن راستہ اتنا کٹھن بتایا کہ انسان مایوس ہو جاتا ہے (فرمودہ 30 مئی 1958ء بمقام مری ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: صِبْغَةَ اللَّهِ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً 1 قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 2 اس کے بعد فرمایا: ” میں نے آج رویا میں دیکھا کہ ایک جگہ بہت سے لوگ بیٹھے ہیں اور میں انہیں مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ مختلف مذاہب میں جو خدا تعالیٰ کا تصور پایا جاتا ہے وہ میں تمہارے سامنے بیان کرتا ہوں۔ چنانچہ سب سے پہلے میں نے بُدھ مذہب میں جو خدا تعالیٰ کا تصور پایا جاتا ہے وہ اُن کے