خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 84

1957ء 84 خطبات محمود جلد نمبر 38 وارنٹ آ سکتے ہیں۔ اور وہاں سے کسی دوسری جگہ گیا تو وہ بھی محفوظ جگہ نہیں ہوگی وہاں بھی وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں ۔ پھر میں کہاں کہاں بھاگتا پھروں گا ؟ خواجہ صاحب کہنے لگے حضور ! آریوں نے مجسٹریٹ سے کچھ نہ کچھ سزا دینے کا وعدہ لے لیا ہے۔ اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لیٹے ہوئے تھے۔ آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب ! آپ کیوں پریشان ہو گئے ہیں؟ خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے؟ چنانچہ یہی ہوا۔ دو مجسٹریٹ تھے جن کی عدالت میں مقدمہ پیش ہوا۔ اُن دونوں کو بڑی سخت سزا ملی۔ ان میں سے ایک تو معطل ہوا اور ایک کا بیٹا پاگل ہو گیا اور چھت پر سے چھلانگ مار کر مر گیا۔ پھر اُس پر یہ اثر تھا کہ میں دتی جا رہا تھا کہ وہ لدھیانہ کے اسٹیشن پر مجھے ملا اور کہنے لگا۔ دعا کریں میرا ایک اور بیٹا ہے خدا تعالیٰ اُسے بچالے۔ مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں ۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ بات پوری ہوئی کہ خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے۔ اور آریوں کو اُن کے مقصد میں کامیابی نہ ہوئی ۔ پس اگر انسان اللہ تعالیٰ کا ہو جائے تو پھر دنیا کی ہر شے اُس کی ہو جاتی ہے۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الها ما فرمایا کہ جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو 10 یعنی اگر تو خدا تعالیٰ کا ہو جائے تو سب جہاں تیرا ہو جائے گا دنیا کی کوئی چیز تمہیں ضرر نہیں پہنچا سکے گی اور کوئی دشمن تمہارے خلاف کوئی شرارت نہیں کر سکے گا۔ پس تم اللہ تعالیٰ کے بنوا اور دعا کرتے رہوتا کہ تم اللہ تعالیٰ کے ہو جاؤ اور اس طرح تم بھی امن میں آ جاؤ اور تمہاری اولاد اور دوسرے عزیز اور دوست بھی امن میں آ جائیں ۔ یاد رکھو! جب تک جماعت امن میں نہیں رہے گی تم بھی امن میں نہیں رہ سکتے ۔ اور جماعت اُسی وقت امن میں رہ سکتی ہے جب تمہاری آئندہ نسل امن میں ہو۔ پس تم سب کے لیے دعائیں کرو ۔ جماعت کے لیے ہی دعا ئیں نہ کرو بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے بھی دعا ئیں کرو۔ پھر سب سے زیادہ مستحق دعا کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اگر سب لوگ آپ پر ایمان لے آئیں تو دنیا نجات پا جائے ۔ پس وہ دعا کریں جس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فائدہ پہنچے