خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 199

1957ء 199 27 خطبات محمود جلد نمبر 38 ایک حقیقی مومن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کا مقرب بن سکتا ہے (فرمودہ 20 ستمبر 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ 66 ادنی 1 یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ سے ملنے کے لیے اس کے قریب ہوئے اور خدا تعالیٰ بھی آپ کی ملاقات کے لیے اوپر سے نیچے آ گیا۔ اس آیت میں تدلی“ کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے یہ دلو “ سے نکلا ہے جس کے معنے ڈول کے ہیں۔ عربی زبان میں بعض اوقات واؤ ، یاء سے بدل جاتی ہے اور لغت میں ”دلی “ کے معنے ” اَرْسَلَ الدَّلْوَ فِي الْبِئْرِ 2 کے لکھے ہیں ۔ اُس نے ڈول کو کنویں میں لڑکا یا ۔ گویا اس لفظ سے اوپر سے نیچے جانے کے معنے نکلتے ہیں ۔ اسی طرح تدلی کے معنے لغت میں تواضع کے لکھے ہیں ۔ 3- یعنی باوجود بلند شان ہونے کے دوسرے کے آگے جھک گیا ۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ اپنی مرضی کو اس کی مرضی کے تابع کر دیا۔ پس ” تبدلی “ کے معنے ۔ یہ ہوئے کہ خدا تعالیٰ بہت بلند اور اعلیٰ شان رکھنے کے باوجود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے و