خطبات محمود (جلد 38) — Page 173
1957ء 173 خطبات محمود جلد نمبر 38 جو شخص یہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ! جلد مغرب سے سورج نکل آئے ! یا اللہ ! جلد مغربی ممالک میں اسلام پھیل جائے وہ دوسرے لفظوں میں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی بات جلد پوری ہو جائے ۔ اور جو شخص یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام پورا ہو اور اس کی پیشگوئیوں کا جلد ظہور ہو اللہ تعالیٰ کی مدد اور اس کی خوشنودی بھی اس کے شامل حال ہو جاتی ہے۔ الفضل 21 اگست 1957ء ) 1 : صحیح بخاری کتاب الفتن باب خروج النار