خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 158

1957ء 158 (20) خطبات محمود جلد نمبر 38 اس مشکلات و مصائب عارضی چیزیں ہیں تم اللہ تعالیٰ پر تو کل کرتے ہوئے اس یقین پر قائم رہو کہ بالآ خرتم ہی کامیاب ہو گے فرمودہ 19 جولائی 1957ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: عربی زبان میں ایک مثل ہے کہ مَنْ جَرَّبَ الْمُجَرَّبَ حَلَّتْ بِهِ النَّدَامَةُ کہ جوشخص کسی ایسی چیز کا جس کا بار بار تجربہ ہو چکا ہو دوبارہ تجربہ کرنا چاہے اُسے ہمیشہ ندامت لاحق ہوتی ہے۔ مثل کا مفہوم در حقیقت یہی ہے کہ جو چیزیں ثابت شدہ ہوں اور متواتر آن کا تجربہ کیا جا چکا ہوان کے متعلق کسی قسم کا شبہ دل میں پیدا کرنا اور پچھلے تجربہ کے خلاف عمل کرنا نقصان دہ ہوتا ہے۔ اب دنیا میں انسان نا معلوم ہزاروں سال سے ہے یا لاکھوں سال سے ہے یا جیالوجسٹوں کے خیال کے مطابق اربوں سال سے ہے۔ بہر حال جب سے اس نے بشر کی حیثیت سے اپنے آپ کو محسوس کیا ہے موت اس کے ساتھ لگی چلی آرہی ہے۔ جو لوگ ڈارون کی تھیوری کے قائل ہیں اور در حقیقت وہی ہیں جو دنیا