خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 537

1956ء 537 (46 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوست تحریک جدید کے وعدے بھجوانے میں سستی سے کام نہ لیں اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائیں خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے خوشیوں کے دن مقدر کر رکھے ہیں ان کو قریب لانے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہیے (فرموده 23 نومبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قریباً ایک ماہ ہوا میں نے تحریک جدید کے چندہ کے لیے جماعت کے دوستوں کو تحریک کی تھی۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال وعدوں کی آمد اتنی نہیں جتنی گزشتہ سال تھی ۔ مثلاً گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ کے سارے وعدے تو چار لاکھ روپیہ کے تھے لیکن آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تینتیس ہزار کے وعدے آ چکے تھے۔ اس کے مقابلہ میں اس سال آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تیرہ ہزار کے وعدے آئے ہیں۔ اس کے بعد خطبہ دیکھنے