خطبات محمود (جلد 37) — Page 512
1956ء 512 (44) خطبات محمود جلد نمبر 37 جلسہ سالانہ کے موقع پر پہلے سے کئی گنا زیادہ تعداد میں آؤ اور اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی ہمراہ لانے کی کوشش کرو چندہ جلسہ سالانہ جلد سے جلد بھجوانے کی کوشش کرو تا کہ مہمانوں کے لیے خوراک اور رہائش کے انتظامات میں دقت نہ ہو (فرموده 9 نومبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”کل شام کو میں جابہ سے واپس آیا تھا اور کل صبح پھر ایک شادی کی تقریب پر لاہور جانے کا ارادہ ہے۔ میرے بعد اگر میاں بشیر احمد صاحب جو میرے ساتھ نہ گئے تو وہ امیر مقامی ہوں گے اور اگر وہ میرے ساتھ گئے تو مولوی جلال الدین صاحب شمس امیر مقامی ہوں گے۔ چونکہ ہم پرسوں جابہ گئے تھے جہاں سے کل شام کو واپس آئے اور کل پھر لاہور جانا ہے اور درمیان میں کچھ پیٹ کی بھی خرابی رہی جو دس پندرہ روز سے چلی آ رہی ہے۔