خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 376 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 376

1956ء 376 35۔ خطبات محمود جلد نمبر 37 1950 ء کی ایک رویا میں بتایا گیا کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔ اور فتنہ اٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیوی کی طرف سے ہوں گے۔ (فرموده 7 ستمبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ۔ جکل جو طوفانِ بے تمیزی اُٹھ رہا ہے اور جس کی خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت خبر دے دی تھی اس میں ہر جھوٹ جو بولا جا رہا ہے وہ میری صداقت اور خدا رسیدہ ہونے کی کھلی شہادت اور دلیل ہے۔ سوائے خدا تعالیٰ کے اور کونسی ہستی ہو سکتی ہے جو ان فتنوں کی قبل از وقت اطلاع دے د دے دے۔ ان فتنوں کے بعض حصے ایسے ہیں جن کی خبر مجھے آج اکیس سال پہلے دی گئی تھی۔ چنانچہ میری ایک رویا 1935ء کے الفضل میں چھپی ہوئی سے ہے