خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 237

1956ء 237 23۔ خطبات محمود جلد نمبر 37 خواہ ساری دنیا مخالفت کرے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں بہرحال قائم ہو کر رہے گی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم بھی اسلام کی ترقی میں حصہ لے کر ثواب حاصل کریں (فرمودہ 15 جون 1956ء بمقام خیبر لاج مری) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو پچھلے جمعہ میں میں خطبہ کے لیے نہیں آسکا جس کی وجہ یہ تھی کہ مجھ پر بیماری کا پھر کا حملہ ہوا۔ اور یہ حملہ کسی ایسی شکل میں ہوا جو مجھے معلوم نہیں کیونکہ دیکھنے والے بتاتے نہیں کہ حملہ کس شکل میں ہوا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے بتا دیا تو اس سے آپ کو گھبراہٹ ہوگی حالانکہ نہ بتانے سے اور زیادہ گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے کہ نامعلوم بیماری کس شکل میں ظاہر ہوئی تھی۔ بہر حال مجھ پر اُس روز سے بیماری کا شدید حملہ ہوا اور اس کا محرک یہ ہوا کہ تحریک جدید کے مشنوں کو جو خرچ جاتا ہے اُس کے متعلق مجھے بعض غلطیوں کا علم ہوا اور میں نے وکیل المال کو ربوہ سے بلوایا۔ میں نے یورپ کے سفر میں غیر ممالک کی جماعتوں اور مختلف غیر ملکی دوستوں میں تحریک کر کے جن کا اپنا پاؤنڈ ہے اور جن کے روپیہ پر پاکستان کو کوئی حق