خطبات محمود (جلد 37) — Page 12
1956ء 12 خطبات محمود جلد نمبر 37 انکار کر دیا۔ اگر ڈاکیا وہاں ایک منٹ بعد آتا تو آج مجھے پندرہ میں ہزار روپیہ کا فائدہ ہو جاتا۔ اب یہ واقفیت اُنہیں اِس چھوٹے کام کی وجہ سے ہی ہوئی جو انہوں نے شروع کیا تھا۔ ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس میں ترقی دے دی اور اب ان کی اولاد میں بھی بہت سے اچھے کمانے والے پیدا ہو گئے ہیں۔ پس تجارت کی وجہ سے شروع شروع میں اگرچہ وقت ہوتی ہے لیکن بالآخر انسان ترقی کر جاتا ہے۔ ہماری جماعت کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔ اس وقت جو لوگ لاکھ پتی ہیں اُن میں سے اکثر چھوٹی چھوٹی تجارتوں سے ہی ترقی کر کے اس حالت تک پہنچے ہیں۔ 1 : در ثمین اُردو صفحہ 38 الفضل 28 جنوری 1956 ء ) )ضل )William Morris, Ist Viscount Nuffield( : 2 : لارڈ نفیلڈ 10 / اکتوبر 1877ء کو برطانیہ میں پیدا ہوا اور 22 اگست 1963ء کو فوت ہوا۔ اس نے 15 سال کی عمر میں ایک سائیکلوں کی دکان پر کام شروع کیا۔ 9 ماہ بعد اس نے اپنا سائیکل کا کاروبار شروع کر دیا۔ اس کام میں ترقی کی تو دکان بنائی ۔ اس نے پہلے موٹر سائیکل بنائی اور پھر لور پس نامی کار تک بناڈالی ۔