خطبات محمود (جلد 37) — Page 230
1956ء 230 22 خطبات محمود جلد نمبر 37 ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں، ذکر الہی اور درود کی برکت سے رویا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت حاصل کر سکتے ہیں (فرموده کیم جون 1956ء بمقام مری ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت کی : وَاللَّهُ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - 1 دو اس کے بعد فرمایا: کہنے کو تو مسلمان کہتا ہی رہتا ہے کہ اُس کو صراط مستقیم کی خواہش ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ملتا ہے اور اس فضل کو کھینچنے کے لیے خدا کوئی نہ کوئی ذریعہ بنا دیتا ہے۔ میں سوچا کرتا ہوں کہ کسی شاعر نے کیا سچ کہا ہے کہ خدا شترے برانگیزد که خیرے مادر آن باشد یعنی خدا تعالی بعض وقت شر میں سے بھی ہمارے لیے خیر اور بھلائی اور برکت کے ر