خطبات محمود (جلد 37) — Page 218
1956ء 218 خطبات محمود جلد نمبر 37 رکھ دیتا ہے۔ اس پر ماں باپ بڑے خوش ہوتے ہیں اور وہ اُسے خوب شاباش دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو نے ہی یہ چیز اٹھائی ہے۔ اسی طرح یہ کام خدا کا ہے اور اُسی نے کرنا ہے۔ اگر دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام بلند ہو گا تو خدا کرے گا اور اگر قرآن کریم کی شریعت قائم ہو گی تو خدا تعالی قائم کرے گا ہم نے تو صرف ہاتھ رکھنا ہے ورنہ کرنا اُسی نے ہے۔ سو اس وقت بھی دعا کر و اور عصر کے بعد بھی جب دوست جمع ہوں گے تو اُس وقت بھی ہم إِنْشَاءَ اللہ دعا کریں گے۔ میں نے اس وقت بتا دیا ہے کہ آج جمعہ ہے اور جمعہ کا دن بھی مبارک ہے۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ اُس میں بندے جو بھی مانگیں انہیں مل جاتا ہے۔ پھر یہ رمضان کا مہینہ ہے اور آخری عشرہ کے ایام ہیں۔ گویا یہ دن ہر قسم کی برکات کا مجموعہ ہے۔ اس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ )الفضل 23 مئی 1956ء 1 :نزول المسیح روحانی خزائن جلد نمبر 18 صفحہ 603۔ نظارت اشاعت ربوہ 2 : صحیح مسلم کتاب الصَّلاةِ باب الترغيب في الدُّعاء والذكر في آخر الليل والاجابة فيه 3 : ترندی ابواب الجمعة باب في الساعة التي تُرجي في يوم الجمعة 108 : 4 : البروج : 17-هود 5 : صحیح مسلم کتاب الايمان باب ادنى اَهْلِ الجنة منزلةً فِيهَا میں "فَلَقَدْ رَأَيْتُ رسول الله ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ“ کے الفاظ ہیں۔