خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 248 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 248

1955ء 248 34 خطبات محمود جلد نمبر 36 جو لوگ اپنے اندر صفات الہیہ پیدا کر لیتے ہیں اللہ تعالیٰ فرشتوں کو اُن کے تابع کر دیتا ہے فرموده 25 نومبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔ وَلَقَدْ خَلَقْتُكُمْ ثُمَّ صَوَّرُ نَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُ وَ الْأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ 1 اس کے بعد فرمایا۔ دو قرآن کریم کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی دو پیدائشیں ہیں ۔ ایک بشری اور ایک انسانی ۔ بشری پیدائش کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ہم نے تم کو پیدا کیا ہے۔ یعنی تمہیں ایک ذی حیات وجود بنایا ہے۔ اور انسانی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے کہ ثُمَّ صَوَّرُ لَكُمْ ہم نے تمہاری ایک روحانی شکل بنائی ہے۔ صورت سے چیز پہچانی جاتی ہے اور انسان کے جو روحانی کمالات ہیں اُنہی کے ذریعہ سے وہ دوسری مخلوقات سے ممتاز طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بائیبل سے پتا لگتا ہے کہ صورت سے کیا مراد ہے ۔ بائیبل میں آتا ہے ۔ " اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔ "2 پس صور نكُمْ کے معنے ہیں کہ ہم نے اس کے اندر اخلاقِ الہیہ اور صفات الہیہ پیدا