خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 39

1954ء 39 خطبات محمود دیتے تھے اور تم اپنی ماہوار آمد کا دوسواں حصہ دیتے ہو۔ گویا تم اُن کی قربانی کا ہزارواں حصہ قربانی کرتے ہو اور اس قربانی کا تو ہمیں مجلسوں میں اظہار کرنے سے بھی شرم آتی ہے۔ بہر حال تحریک کرنا تمہارا فرض ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی حیثیت سے کم قربانی کرتا ہے تو اس سے انکار کرنا ہمارا حق نہیں۔ چاہے کوئی لاکھوں روپے ماہوار آمد والا پانچ روپیہ لکھائے تم لکھ لو لیکن اُسے یہ تحریک کرنی چاہیے کہ تمہاری قربانی پہلوں کی قربانی سے کوئی نسبت نہیں رکھتی۔ جماعت کے دوستوں سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ د داریوں اور فر اور فرائض کو سمجھتے ہوئے سچے طور پر اور پورے اخلاص سے اس بات کے لیے زور لگا دیں گے کہ اس سال تحریک جدید کے وعدے : پچھلے سال کے وعدوں سے سے کم نہ رہیں بلکہ اُن سے بہت آگے نکا گے نکل جائیں۔ المصدر اصلح 28 جنوری 1954ء )28 1 : صحیح بخارى كتاب الاذان باب مَنْ اَخَفَّ الصَّلَاةَ عِنْدَ بُكَاءِ الصَّبِيِّ 2 : بخاری کتاب العيدين باب خروج النساء وَالْحُيَّضِ الى المصلى 3 : وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : (56) 4 : إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: 111) 5 : مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض 6 : بخارى كتاب الرقاق باب الْقَصْدِ وَالْمُدَاوَمَةِ عَلَى الْعَمَلِ 7 : الفرقان : 53