خطبات محمود (جلد 35) — Page 355
1954ء 355 خطبات محمود علیہ الصلوة والسلام کے صحابی اور مخلص احمدی تھے۔ نماز جنازہ میں بہت کم لوگ شامل ہوئے۔ 4- آمنہ بی بی صاحبہ اہلیہ ملک عبدالحفیظ صاحب 10 اکتوبر کو فوت ہو گئی ہیں۔ رشتہ دار زیادہ تر سندھ میں تھے اس لیے وہ نماز جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے۔ 5۔ منشی فتح دین صاحب ولد جیون خان صاحب شکار ماچھیاں حال چوہر منڈہ ضلع سیالکوٹ۔ 27 راکتوبر کو فوت ہو گئے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابی تھے۔ لاہور 6 - مسماۃ زینب صاحبہ اہلیہ ملک محمد انور صاحب ٹکٹ کلکٹر لا 7- مسماۃ بھاگ بھری صاحبہ مکھیا نہ ضلع گجرات ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحابیہ تھیں ۔ وفات کے وقت 85 سال کی عمر تھی ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جہلم تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کی بیعت کی تھی۔ یہ سات جنازے ہیں اور دو جنازے باہر پڑے ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد میں یہ الفضل 23 نومبر 1954 ء) جنازے پڑھاؤں گا“۔ 1 : در تمین فارسی صفحه 147 - نظارت اشاعت و تصنیف ربوہ