خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 45

1953ء 45 خطبات محمود یا درکھو اگر تم نے احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے تو تمہیں یقین رکھنا چاہیے کہ احمدیت خدا تعالیٰ کی قائم کی ہوئی ہے۔ مودودی ، احراری اور اُن کے ساتھی اگر احمدیت سے ٹکرائیں گے تو اُن کا حال اُس شخص کا سا ہوگا جو پہاڑ سے ٹکراتا ہے۔ اگر یہ لوگ جیت گئے تو ہم جھوٹے ہیں۔ لیکن اگر ہم سچے ہیں تو یہی لوگ ہاریں گے۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقِ۔" میں مکر را حباب کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ فتنہ احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بھی ویسا ہی خطرناک ہے جیسا ہمارے لئے ۔ اِس لئے اُن سے بھی جہاں جہاں وہ ہوں مشورہ کریں اور اپنی حفاظت کی سکیم میں اُن کو بھی شامل کریں اور اُن کی حفاظت بھی پورے اخلاص اور جذبہ سے کریں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ الفضل 15 فروری 1953ء)