خطبات محمود (جلد 34) — Page 39
1953ء 39 6 خطبات محمود سچائی کو اختیار کرو کہ اس کے نتیجہ میں تمہیں دوسری بہت سی نیکیوں کی بھی توفیق مل جائیگی فرموده 6 فروری 1953 ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ اورسور پاؤں کے درد کو تو آرام آگیا تھا لیکن کل ظہر کے بعد سے نزلہ اور کھانسی کی تکلیف شروع ہوگئی ہے اور گلا بند ہے جس کی وجہ سے میں بول نہیں سکتا تاہم میں جمعہ کے لیے آ گیا ہوں ۔ مگر ظاہر ہے کہ میں کوئی لمبی بات نہیں کر سکتا اور خطبہ کے لیے لمبی بات کرنا ضروری بھی نہیں ہوتا۔ اس لیے مختصر ا میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی حالت کو بدلے۔ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ سچائی ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ دوسری بہت سی نیکیوں کی توفیق ملتی ہے۔ جب انسان سچائی کو اختیار کر لیتا ہے تو وہ اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔ جن اخلاق کو وہ خدا تعالیٰ سے نہ ڈر کر خراب کر رہا تھا انہیں بندوں کے ڈر کی وجہ سے اچھا بنانے لگ جاتا ہے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا میں سچائی کی قیمت سب سے کم ہے۔ جب بھی کوئی شخص بات کرتا ہے تو وہ اصل بات کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔ میں اپنے گردو پیش کے افسروں کو دیکھتا ہوں کہ جب اُن سے سوال کیا جائے تو وہ "ہاں" یا " نہ " میں جواب نہیں دیتے ۔ مثلاً اگر اُن سے پوچھا جائے